مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملے جاری ہیں۔ صہیونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد بڑھ کر 189 ہوگئی ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونی حکومت کے حملے میں فلسطینی روزنامہ نگار اور اسلامی یونیورسٹی کے میڈیا کے استاد وائل ابراہیم ابوقفہ شہید ہوگئے ہیں۔
غزہ حکومت کے میڈیا سیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی صحافیوں پر حملہ قابل مذمت ہے۔ تل ابیب غزہ میں انسانیت سوز جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔
بیان میں عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صہیونی ظالم حکومت کا راستہ روک دیں اور جنگی جرائم پر بین الاقوامی اداروں میں جواب طلبی کریں۔
آپ کا تبصرہ